0
Tuesday 17 Apr 2018 23:28

نقیب اللہ قتل کیس، تفتیشی ٹیم کی راﺅ انوار کو وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش

نقیب اللہ قتل کیس، تفتیشی ٹیم کی راﺅ انوار کو وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تفتیشی ٹیم نے نئی حکمت عملی کے تحت مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں نرمی کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل کے ہائی پروفائل مقدمے میں مفرور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے تفتیشی ٹیم نے نئی حکمت عملی کے تحت مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اور اس کی شوٹر ٹیم کے مفرور ملزمان کو علیحدہ علیحدہ پیشکش کرکے مقدمے کی تفتیش جلد ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس کے تحت راﺅ انوار اور شوٹر ٹیم کو وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں نرمی کی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پیشکش کے نتائج کے بعد تفتیشی ٹیم کو امید جاگی ہے کہ راﺅ انوار کے مفرور ساتھی بھی گرفتاری پیش کر دیںگے اور اگلے چند روز میں کیس کی تفتیش مکمل ہو سکتی ہے۔ جے آئی ٹی میں شامل اہم رکن نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ راﺅ انوار والے مقدمے میں تفتیش آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی تفتیش کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، راﺅ انوار کے مفرور ساتھی بھی چند روز میں گرفتار کر لئے جائیںگے اور ان کے بیانات بھی قلمبند کئے جائیںگے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے افسران نے گرفتار ملزم راﺅ انوار کو مقدمے میں وعدہ معاف گواہ بنے کی صورت میں نرمی کی پیشکش کی ہے اور انہیں یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ وہ اگر نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل میں تفتیشی ٹیم سے تعاون کریں اور مفرور شوٹر ٹیم سابق ایس ایچ او شاہ لطیف امان اللہ مروت، سابق ایس ایچ او سہراب گوٹھ شعیب شوٹر، چوکی انچارج اکبر ملاح، فیصل سمیت 5 مرکزی کردار کے خفیہ ٹھکانوں کی نشاندہی اور انہیں گرفتار کرانے میں مدد کریں۔ ذرائع کے مطابق اس پیشکش پر ملزم راﺅ انوار نے تفتیشی ٹیم سے مہلت مانگی ہے کہ وہ اپنے قانونی مشیر سے مشورہ کرنے کے بعد جواب دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 718671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش