0
Wednesday 18 Apr 2018 13:03

میرے خیال سے ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کیلئے اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں ہیں، جیمس کومی

میرے خیال سے ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کیلئے اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں ہیں، جیمس کومی
اسلام ٹائمز۔ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمس کومی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کے لئے اخلاقی طور پر نااہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق سربراہ ایف بی آئی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹ بولنے عادی ہیں اور وہ اپنے ارد گرد افراد کے لئے بدنما داغ ہیں۔ خیال رہے کہ جیمس کومی کے بیان کے بعد امریکی صدر اور ان کے درمیان ایک نئی لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایف بی آئی کے سابق سربراہ کو ناپسندیدہ شخص قرار دیا اور کہا کہ انہیں جیل میں ہونا چاہیئے تھا۔ جیمس کومی کی جانب سے یہ انٹرویو ایک ایسے وقت میں دیا گیا جب ان کی یادگار کتاب ایک اعلٰی وفادار، سچ، جھوٹ اور قیادت (A Higher Loyalty: Truth, Lies and Leadership,) کے شائع ہونے جارہی ہے، جس میں انہوں نے ریپبلکن صدر کے ساتھ اپنے تعلقات کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ ایف بی آئی کے سابق سربراہ نے گذشتہ برس مئی میں اپنی برطرفی کے بعد دیئے گئے پہلے ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال سے ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کے لئے اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین سے اس طرح بات اور برتاؤ کرتے جیسے وہ گوشت کا ٹکرا ہوں اور وہ ہر چھوٹے بڑے معاملات میں مسلسل جھوٹ بولتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ امریکی عوام ان پر یقین رکھتے ہیں۔ جیمس کومی نے کہا کہ یہ صدر امریکی صدر ملک کے اقدار کے معاملے پر پورا نہیں اترتے اور ٹرمپ انتظامیہ کے لئے کام کرنا اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اپنے اردگرد موجود تمام افراد کے لئے بدنما داغ ہوں گے۔ انہوں نے کہا مجھے نہ صرف امید ہے بلکہ میرا خیال ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دفتر سے ہٹانا امریکی عوام سے کانٹا ہٹانے کے برابر ہوگا اور کچھ چیزیں غیر متوقع طور پر ہوتی ہیں۔ جیمس کومی کی جانب سے اپنی کتاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بے ایمان، انا پرست اور ایک بدتمیر مالک سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا شخص ایف بی آئی کے سربراہ سے ذاتی وفاداری کا مطالبہ کرتا ہے۔ دوسری جانب اس انٹرویو سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹر پر مختلف ٹوئٹ کے ذریعے ایف بی آئی کے سابق سربراہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے جیمس کومی سے کبھی ذاتی وفاداری کا نہیں کہا اور میں اس شخص کو بمشکل ہی جانتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 718767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش