0
Wednesday 18 Apr 2018 19:51

پاکستان کی بقاء کی جنگ میں پوری قوت اور طاقت کے ساتھ عمران خان اور پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عامر ڈوگر

پاکستان کی بقاء کی جنگ میں پوری قوت اور طاقت کے ساتھ عمران خان اور پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عامر ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کی آخری امید ہیں، جو ملک میں حقیقی معنوں میں معاشی، اقتصادی انقلاب لاسکتے ہیں، 29 اپریل کو لاہور میں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخی اہمیت اختیار کر گیا ہے، ملتان سے 29 اپریل کی صبح 8 بجے ڈوگر ہائوس گجرکھڈہ سے کارکنوں کا ایک بہت بڑا قافلہ لاہور کے لئے روانہ ہوگا، جس کے کوآرڈینیٹر پارٹی رہنما اشرف ناصر ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں لاہور میں پی ٹی آئی کے زیراہتمام 29 اپریل کو ہونے والے تاریخی جلسہ میں شرکت کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں اشرف ناصر خان، ظہیر اعوان، اظہر حسین ہاشمی، محمد بلال خان، رائو آصف، اختر آزاد، فہد اسحاق سانگی، آصفہ سلیم، زیب النسائ، مسرت پروین، زاہدہ بخاری، حافظ ہارون، اسد بلوچ، خلیل گجر، غزل غازی، علی حسن، چوہدری آصف، نوید راں ودیگر نے شرکت کی۔ ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ لاہور میں ہونے والے جلسہ میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے جوق درجوق کارکنوں کے قافلے شرکت کریں گے، یہ جلسہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے جو آنے والے عام انتخابات کے سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ہم پاکستان کی بقاء کی جنگ میں پوری قوت اور طاقت کے ساتھ عمران خان اور پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کیونکہ ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جو ججز صاحبان کی رہائش گاہوں پر حملہ کرکے انہیں دھمکاتے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف کی قیادت میں ملک میں عدلیہ کو دبائو میں نہیں ڈالا جا سکتا، پوری قوم عدلیہ اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 718882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش