0
Thursday 26 Apr 2018 21:28

پشاور، سی سی پی او کا قبائلی علاقوں سے متصل چوکیوں کا دورہ

پشاور، سی سی پی او کا قبائلی علاقوں سے متصل چوکیوں کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمٰن نے امن و امان کے قیام اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے قبائلی علاقوں سے متصل بارڈر فرنٹئیر روڈ پر واقع چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ مختلف تھانوں، چوکیوں اور چیک پوسٹوں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس میں پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی، جبکہ اہلکاروں کے مسائل کے فوری حل کیلئے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید اقبال، ڈی ایس پی بڈھ بیر یاسین خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ سی سی پی او نے تھانوں اور چوکیوں کی سکیورٹی کو برقرار اور مزید بہتر بنانے کیلئے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایات دیں اور کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے اور ہم سب ملکر اس مٹی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ پولیس اہلکاروں اور مقامی شہریوں نے سی سی پی او کی آمد کو خوش آئند قرار دیکر خوشی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 720726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش