0
Sunday 15 May 2011 16:03

اوباما انتظامیہ پاکستان کی حمایت کے مسئلے پر اختلافات کا شکار

اوباما انتظامیہ پاکستان کی حمایت کے مسئلے پر اختلافات کا شکار
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ اوباما انتظامیہ پاکستان کے سے تعلقات کے مسئلے پر اختلاف کا شکار ہو کر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد اوباما انتظامیہ پاکستان کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کی نوعیت کے بارے میں اختلاف رائے کا شکار ہو کر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ اخبار کے مطابق وہائٹ میں موجود چند افراد پاکستان سے سخت رویہ رکھنے کے حق میں ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ معمول کی پالیسی برقرار نہیں رکھ سکتے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کو بتا دینا چاہیے کہ وہ ایک اہم موڑ پر آچکے ہیں کیونکہ وہ افراد جو ایک طویل عرصے سے پاکستان کی جانب سے سن رہے اب وہ انہیں سننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کچھ آفیشلز ایسے بھی ہیں جو پاکستان کی جانب سے کسی غلط فیصلے کی صورت میں متبادل طریقے اپنانے پر غور کر رہے ہیں، جس میں امریکی امداد کو محدود کرنا بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 72077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش