0
Sunday 15 May 2011 12:00

ایمن الظواہری بھی پاکستان میں ہے،مائیک راجرز، ملا عمر کی پاکستان موجودگی پر کاروائی کیلئے تمام آپشنز موجود ہیں، جان کیری

ایمن الظواہری بھی پاکستان میں ہے،مائیک راجرز، ملا عمر کی پاکستان موجودگی پر کاروائی کیلئے تمام آپشنز موجود ہیں، جان کیری
 واشنگٹن،مزار شریف:اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ مائیک راجرز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری بھی پاکستان ہی میں موجود ہیں۔ مائیک راجرز نے کہا امید ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعاون مزید بڑھائے گا۔ ہمارے ساتھ پاکستان مزید شفاف ہو گا اور مزید اہداف کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ مثال کے طور پر ایمن الظواہری کو تلاش کرنے میں مدد کرے گا۔
ادھر مزار شریف میں امریکی سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حقیقی اتحادی بن جائے، لیکن اسامہ بن لادن کی موت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سوالیہ نشان ہی ہیں، افغانستان کے دورے پر آئے جان کیری نے مزار شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایسا پاکستان چاہتا ہے جو افغانستان کے مفادات کا احترام کرے، امریکہ پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اپنا اصل اتحادی بنانا چاہتا ہے، ملا عمر کی پاکستان میں موجودگی پر امریکہ کی کاروائی کے سوال پر کیری نے کہا کہ امریکہ کے پاس اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام آپشنز موجود ہیں، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔ سینیٹر کیری افغانستان کے بعد پاکستان آئیں گے۔
 واضح رہے وائٹ ہاوس نے تعلقات کی بہتری کے لئے جان کیری کے دورہ پاکستان کی توثیق کی ہے۔آئی این پی کے مطابق جان کیری نے کہا کہ اسامہ کی موت کے بعد پاکستان امریکہ تعلقات پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے قریب دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے حقیقی اتحادی بنے۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے سنجیدہ سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جو افغانستان کے مفادات کا احترام کرنے کے لئے تیار ہو اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا حقیقی اتحادی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جنہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور تعلقات کے حوالے سے ایسے سنجیدہ سوالات ہیں جن کا ہمیں جواب دینے کی ضرورت ہے، تاہم ہم تعلقات توڑنے نہیں بلکہ ان کو بنانے کا راستہ تلاش کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر منصوبے پاکستان سے باہر بنائے گئے اور ان پر عمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم بات ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ ایک دوست کی حیثیت سے بات کرتے ہیں۔
جان کیری نے کہا کہ پاکستان خود انتہا پسندی کا شکار ہے اور اس نے کئی مشکل فیصلوں کا بھی سامنا کیا ہے، تاہم اسامہ بن لادن کی موت نے ایک نیا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال کو سمجھتے اور لوگوں کا احترام کرتے ہیں، تاہم اب یہ وقت ہے کہ آگے بڑھنے کا بہتر راستہ تلاش کیا جائے اور ہمیں امید ہے کہ ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہتر پارٹنر بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغان عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ سینیٹر جان کیری نے کہا کہ چند سنگین سوالات حل ہو جائیں تو پاکستان، امریکہ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 71981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش