0
Sunday 29 Apr 2018 13:52

خیبر پختونخوا میں اگر کسی کو تبدیلی نظر نہیں آرہی تو وہ اپنا اعلاج کرائے، پرویز خٹک

خیبر پختونخوا میں اگر کسی کو تبدیلی نظر نہیں آرہی تو وہ اپنا اعلاج کرائے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہیلی کاپٹر سے اُتر کر خیبر پختونخوا کا دورہ کریں اور موجودہ خیبر پختونخوا کے زمینی حقائق کا ماضی سے موازنہ کریں تو اُنہیں بھی تبدیلی نظر آئے گی۔ شہباز شریف ہمارے 5 سالوں کا پنجاب میں اپنی حکومت کے 30 سالوں سے موازنہ کرتے ہیں، اُس کے باوجود ہمارا پلڑا بھاری ہے۔ لاہور میں تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اعظم خان کی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو تبدیلی نظر نہیں آرہی تو وہ اپنا علاج کرائے، ہم نے ماضی کے ٹوٹے پھوٹے اور تباہ حال صوبے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا اور سیاست زدہ اداروں کی بحالی کیلئے اصلاحات کیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقی کا عمل شروع ہے اور ہر شعبے میں تبدیلی کی ٹھوس بنیادیں رکھ دی ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں کہ صوبے میں تبدیلی نظر نہیں آرہی، شہباز شریف اگر خیبر پختونخوا کا ہیلی کاپٹر سے نیچے اُتر کر دورہ کریں اور تعصب کی عینک اُتار کر دیکھیں تو اُنہیں بھی ضرور تبدیلی نظر آئے گی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اُن کی حکومت کو ٹوٹا پھوٹا صوبہ ملا تھا سسٹم تباہ حال تھا، دہشت گردی، بدامنی اور بھتہ خوری عروج پر تھی، عوام کا جینا محال تھا، ترقی کا عمل رک چکا تھا سرمایہ کار صوبے سے بھاگ چکے تھے، ہماری حکومت نے ان تمام تر چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور قابل عمل منصوبہ بندی کے تحت تبدیلی کے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری 5 سالہ مربوط کاوشوں کی وجہ سے آج صوبے میں امن بحال ہوچکا ہے، وہ سرمایہ کار جو صوبے سے بھاگ چکے تھے اُن کا اعتماد بحال کیا اور وہ واپس صوبے میں آنا شروع ہوچکے ہیں، ہم نے ثابت کیا ہے کہ صوبے میں صنعتوں کی بحالی ممکن ہے اور ہم نے اس کی بنیاد رکھ دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 721228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش