0
Sunday 29 Apr 2018 20:25

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے تسلسل سے جاری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے تسلسل سے جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں ٹارگٹ کلنگ کی مبینہ واردات کے دوران نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایف سی اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس اسٹیشن کلاچی کے ایک آفیسر کا کہنا ہے کہ رمضان نامی ایف سی اہلکار درہ آدم خیل میں ڈیوٹی انجام دیتا تھا اور دو روز قبل چھٹی پر اپنے گاؤں مڈی آیا ہوا تھا۔ گزشتہ شب تقریباً 11 بجے نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس ایف سی اہلکار رمضان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایف سی اہلکار کو سس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے کمرہ میں محو خواب تھے تاہم واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور مقدمہ درج کرکے مختلف ذاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں پر یہ پانچواں حملہ ہے۔ اس سے قبل مارچ کے دوران کلاچی تحصیل میں ڈی پی او زاہد اللہ کے قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 30 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ 24 اپریل کو درابن میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ کے دھماکے کا شکار ہوئی جس میں پانچ اہلکار زخمی جبکہ 25 اپریل کو سرکلر روڈ پر واقع چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 721321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش