0
Saturday 12 May 2018 20:35

کوہاٹ میں پاکستان زندہ باد تقریب کا اہتمام

کوہاٹ میں پاکستان زندہ باد تقریب کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علاقے کچہ پکہ  میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی علاقہ بنگش کے عمائدین سمیت نجی تعلیمی ادارے کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں نجی تعلیمی ادارے کے ننھے طلباء و طالبات نے قومی ترانہ پڑھ کر وطن عزیز اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ بنگش کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک ساجد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔ اس موقع پر مذہبی رہنماء سید ہاشم رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان کی سلامتی سے ہماری سلامتی اور بقاء جڑی ہوئی ہیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ بعض عناصر پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں تاہم بنگش کی عوام باشعور ہے اور حق و باطل میں تمیز کرنا بخوبی جانتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 724156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش