0
Monday 14 May 2018 23:54

فاروق ستار کا الیکشن نہ لڑنے، اختیارات بہادرآباد کے حوالے کرنیکا اعلان

فاروق ستار کا الیکشن نہ لڑنے، اختیارات بہادرآباد کے حوالے کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ انہیں خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے، وہ اقتدار بہادرآباد کے ساتھیوں کے حوالے کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جنرل ورکرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن میں کوئی مسئلہ ہوگیا، تو سارا ملبہ میرے اوپر گرے گا، ایسا کس نام کا سربراہ، جس کو کسی چیز کا اختیار نہ ہو، میں ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن بن کر کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی عزت نفس کی قربانی دی، کامران ٹیسوری کی قربانی دی، اختلاف کی وجہ کامران ٹیسوری نہیں، بلکہ میری سربراہی ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ مہاجر یکجہتی و اتحاد کیلئے بغیر لالچ بہادرآباد گیا، مسئلہ عمل داری، عزت و احترام اور فیصلوں کے اختیارات کا تھا۔

فاروق ستار نے کہا کہ ثالثوں نے دونوں رابطہ کمیٹیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی تھی اور نئے انٹرا پارٹی الیکشن کا فارمولا دیا تھا اور مشورہ دیا تھا کہ فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی مل کر الیکشن تک پارٹی چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادرآباد کے دوست الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو لڑ لیں، میں کارکن کی حیثیت سے کام کروں گا۔ فاروق ستار نے کہا ہے کہ لوگ پانچ سال میں ایکبار کراچی آتے ہیں اور جلسہ کرکے چلے جاتے ہیں، تاہم کراچی والے بھی بڑے سیانے ہیں، جلسوں میں جا کر ٹاٹا بائے بائے کرکے آجاتے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ نواز شریف کا بیان ملک دشمنی کے مترادف اور قابل مذمت ہے۔ نواز شریف نے ملک کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کی سازش کی۔
خبر کا کوڈ : 724747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش