0
Tuesday 15 May 2018 22:08

ایم ڈبلیو ایم کا اسلام آباد میں صیہونی ریاست کے مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ایم ڈبلیو ایم کا اسلام آباد میں صیہونی ریاست کے مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں اسرائیلی مظالم اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی شدید مذمت کی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ خود کو خادمین حرمین کہلانے والے بھی اسرائیلیوں کیساتھ مل چکے ہیں، امریکی، اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ اور آل سعود ملکر فلسطین کے خلاف محاذ آرا ہیں، امریکا فلسطینوں کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے۔ فلسطینی بچوں، عورتوں اور نوجوانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے، مسلم حکمران خواب خرگوش میں ہیں، امت مسلمہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کو قبول نہیں کرتی، یوم نکبہ کے موقع پر عالمی دہشتگرد امریکہ کا سفارتخانہ منتقل کیا جانا اور اس پر احتجاج کرنے پر اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینوں پر فائرنگ کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ یہ سب امریکی شہ پر ہوا ہے، اس قتل عام میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھی کشمیریوں پر ایسے ہی مظالم ڈھا رہا ہے، ہندوستان ساوتھ ایشیا کا اسرائیل بن چکا ہے۔ پاکستان کو دباو میں رکھا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کوئی اسٹینڈ نہ لے سکے۔ پاکستان کو خطے میں مفلوج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان فلسطین کا ساتھ دے سکتا تھا مگر آج اس کے ہاتھ پاوں باندھے جا رہے ہیں۔ جن قوتوں نے عراق و شام کو برباد کیا ہے وہ پاکستان کی طرف رخ کر رہی ہیں۔ ان کی نظر پاکستان، افغانستان اور ایران پر ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نواز شریف کے حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں، کوئی محب وطن مادر وطن کے خلاف ایسی بات نہیں کرسکتا۔


 
خبر کا کوڈ : 725002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش