0
Thursday 17 May 2018 10:02

بجٹ میں کم ترقی یافتہ علاقوں کو اہمیت دی جائے گی، راجہ فاروق

بجٹ میں کم ترقی یافتہ علاقوں کو اہمیت دی جائے گی، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ بجٹ کو ترقیاتی اور عوامی مفاد کے مطابق بنانے کیلئے پہلی بار تمام محکموں سے الگ الگ تجاویز لی گئی ہیں، بجٹ میں خاص طور پر کم ترقی یافتہ علاقوں کو اہمیت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں وزرائے کرام، ارکان اسمبلی کی الگ الگ بجٹ سفارشات پر غوروخوض اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمانی پارٹی نے راجہ فاروق خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی قیادت میں ترقی یافتہ ریاست کی منزل حاصل کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران درہ شیر خان میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 725278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش