0
Tuesday 17 May 2011 23:18

ہمیں اپنی فوج کے باہمت اور غیور جوانوں پر فخر ہے، سید رحمن شاہ

ہمیں اپنی فوج کے باہمت اور غیور جوانوں پر فخر ہے، سید رحمن شاہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید رحمن شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنی فو ج کے باہمت اور غیور جوانوں پر فخر ہے، امریکہ اور سی آئی اے ہمارے اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی کابینہ کے لاہور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کبھی پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھ سکتا اور آج ہماری بگڑتی ہوئی صورت حال بےضمیر حکمرانوں کی امریکہ نواز غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ امریکہ کی شروع ہی سے کوشش رہی ہے کہ وہ عوام کے دل میں فوج سے نفرت پیدا کرئے، تاکہ عوام فوج کے خلاف سٹرکوں پر آ جائیں اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عسکری قیادت کے ضمیر فروش رویے نے ہمارے شیر دل فوجیوں کو مایوس کر دیا ہے۔
آئی ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر فوج پر یقین ہے کہ یہ امریکہ و اسرائیل اور دیگر ملک دشمن قوتوں کو ناکوں چنے چبوا سکتی ہیں، مگر اِن شیروں کی قیادت گیدڑ مزاج لوگوں کے ہاتھوں میں آ چکی ہے۔ جان کیری کی پاکستان آمد پر حکمرانوں کے غلامانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اِن حکمرانوں نے غیور پاکستانیوں کو پوری دنیا میں شرمسار کیا ہے۔ امریکہ جو کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، کیا آج ہمارے حکمرانوں میں یہ ہمت نہیں کہ اس سے پوچھ سکیں کہ تم اسامہ کی پاکستان میں موجودگی پر شور مچاتے ہو، کیا تم پوچھ کر پاکستان میں حملے کرتے ہو، جن میں کئی بے گناہ شہری شہید ہوتے ہیں۔ رحمن شاہ نے کہا پوری امت مسلمہ کو امریکہ کی پاکستان میں مداخلت کو اعلان جنگ سمجھنا چاہیے اور پاکستان میں موجود امریکی ایجنٹوں کو ملک سے نکال دینا چاہیے اور آج یہ ارض وطن باضمیر لوگوں سے یہی تقاضا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 72628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش