0
Monday 16 May 2011 20:22

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام "یوم مردہ باد امریکہ اور دفاع حرم" ریلی نکالی گئی

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام "یوم مردہ باد امریکہ اور دفاع حرم" ریلی نکالی گئی
پشاور:اسلام ٹائمز۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں 16 مئی اسرائیل کے ناپاک وجو د کے خلاف "یوم مردہ باد امریکہ و دفاع حرم" کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ جس کے تحت ملک بھر میں ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ اسی سلسلے میں آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کی جانب سے ''امریکہ مردہ باد اور دفاع حرم ریلی'' پشاور پریس کلب کے سامنے نکالی گئی۔ جس میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکا ء ریلی نے پاکستان کی سالمیت، حرم پاک کے دفاع اور امریکہ و اسر ائیل مخالف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر اویس الحسن نے کہا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے اسرائیل کا وجود دراصل عرب ممالک کی بے حسی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ہنستے بستے گھروں کو برباد، بچو ں کو یتیم اور خواتین کو بیواہ کیا گیا۔
افسوس کی بات تو یہ ہے کہ آج بھی بہت سے عرب ممالک کا یہی رویہ ہے اور وہ بحرین میں انہی ممالک کے فوجیوں نے مظلوم بحرینیوں پر ہر وہ ظلم کیا ہے جو اسرائیل کے ظالم و سفا ک فوجی فلسطینیوں کے ساتھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ فلسطین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور مکڑی کے جالے سے بھی کمزور وجو د رکھنے والا اسرائیل جلد از جلد نابود ہو جائے گا انہوں نے پاکستان میں جاری ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کے سیاسی و فوجی حکمرانوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ ہم ڈرو ن طیارے گرانے کی طاقت رکھنے کے باوجو د صرف بیانات دے رہے ہیں کسی بیرونی طاقت کو یہ حق نہیں کہ وہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کا نام لے کر پاکستان کی حدود میں فوجی کاروائی کرئے۔  انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سب سے بڑا دہشتگرد ہے اور جب آج دنیا میں اُس کے سیاسی و عسکری دہشت گرد بے نقاب ہو رہے ہیں تو وہ خو د کو دنیا کا محافظ ظاہر کر رہا ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نذیر حسین نے کہا کہ امریکہ تمام فسادات کی جڑ ہے اور آج دنیا میں اگر کسی بھی مقام پر ظلم ہو رہا ہے تو یقینی طور کہا جا سکتا ہے کہ اس میں امریکہ ملوث ہے خواہ وہ بالواسطہ ہو یا بلا واسطہ۔
ایبٹ آباد میں رچائے گئے ڈرامے کی پرُ زور مذمت کرتے ہوئے آئی ایس او پا کستان پشاور ڈویژن کے جنرل سیکریٹری شایان علی نے کہا کہ امریکہ کی پاکستان میں مداخلت کو ہم اعلان جنگ سمجھتے ہیں اور اگر حکمرانوں نے امریکہ نواز پالیسیوں کو تبدیل نہ کیا تو عوام ان کا بھی وہی حال کرے گی جو آج تک دیگر امریکی پٹھووں کا ہوا ہے خو اہ وہ شاہ ایران ہو، قذافی یا حسنی مبارک، عوام ان غدار حکمرانوں کو معاف نہیں کر ے گی انہوں نے کہا کہ حرم پاک کا تقدس تمام مسلمانوں کا شرعی فریضہ ہے مگر سعودی حکومت کہ جن کی تاریخ گواہ ہے کہ ان لوگوں نے ہمیشہ عرب میں نہ صرف  امریکی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنایا بلکہ اسرائیل کا ناپاک وجود بھی انہی کے ذاتی مفادات کی وجہ سے عمل میں آیا اور اس تاریخی حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے شرکاء ریلی نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کیے۔


























خبر کا کوڈ : 72352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش