0
Sunday 27 May 2018 18:25

پشاور، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 افغان باشندے بری

پشاور، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 افغان باشندے بری
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس سپاہی کے قتل میں ملوث افغان باشندوں کی سفری دستاویزات نہ ہونے پر 14 فارن ایکٹ کے تحت تین، تین سال قید اور مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ استعاثہ کے مطابق ملزمان احمد جان اور رازق ساکنان افغانستان حال شہید آباد پشاور اور یاسین سکنہ پبی نوشہرہ پر الزام تھا کہ انہوں نے تہکال بالا میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، جس میں ایک سپاہی مسلم خان زخمی جبکہ دوسرا ساتھی مظہرعلی سپاہی جاں بحق ہوا تھا، اس دوران ایک حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر قتل کے مقدمے سے بری جبکہ سفری دستاویزات نہ ہونے پر 14 فارن ایکٹ کے تحت تینوں ملزمان کو تین، تین سال قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
 
خبر کا کوڈ : 727689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش