0
Tuesday 29 May 2018 16:04

امریکہ قابض ملک ہے انہیں عراق میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، مقتدٰی صدر

امریکہ قابض ملک ہے انہیں عراق میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، مقتدٰی صدر
اسلام ٹائمز۔ روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والے سیاسی اتحاد کے سربراہ نے ملک کے داخلی مسائل میں مداخلت کرنے پر امریکہ کی مذمت کی ہے۔ سید مقتدٰی صدر نے عراق کی نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے امریکہ کی مداخلت کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ ایک قابض ملک کے طور پر جانا جاتا ہے اور ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ امریکی عراق کے اندرونی مسائل میں مداخلت کریں۔ مقتدٰی صدر نے ایران کے ساتھ رابطے کے حوالے سے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے کہ جس کے اپنے مفادات ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ عراق کے داخلی مسائل میں مداخلت نہیں کریں گے جیسا کہ ایران خود ان کے داخلی مسائل میں بیرونی مداخلت کا مخالف ہے۔
خبر کا کوڈ : 728164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش