0
Tuesday 29 May 2018 23:30

کراچی میں جمعرات سے گرمی کا زور کم ہو جائے گا، محکمہ موسمیات

کراچی میں جمعرات سے گرمی کا زور کم ہو جائے گا، محکمہ موسمیات
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جمعرات سے گرمی کا زور کم ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ رمضان کے آخری ہفتے میں بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں پرسوں سے گرمی کا زور کم ہو جائے گا۔ خالد محمود نے بتایا کہ وسطی پنجاب میں ہیٹ ویو کم ہونے سے کراچی میں ہیٹ ویو آئی۔ انہوں نے بتایا کہ گلشئیرز پگھلنے کے باوجود پانی بھی بہت کم ہے۔ انہوں نے مزید پیش گوئی کی کہ اس سیزن میں مون سون کی بارشیں بھی زیادہ نہیں ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 728243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش