0
Friday 1 Jun 2018 20:41

باجوڑ، مہمند اور خیبر ایجنسی اضلاع میں تبدیل، پولیٹیکل ایجنٹس ڈپٹی کمشنر بن گئے

باجوڑ، مہمند اور خیبر ایجنسی اضلاع میں تبدیل، پولیٹیکل ایجنٹس ڈپٹی کمشنر بن گئے
اسلام ٹائمز۔ تمام قبائلی ایجنسیاں اضلاع میں تبدیل ہو گئیں جبکہ وہاں کے پولیٹیکل ایجنٹس ڈپٹی کمشنر بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے 25 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیے جس کے بعد قبائلی علاقے باضابطہ طور پر خیبرپختون خوا کا حصہ بن گئے۔ آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا، سرتاج عزیز، بیرسٹر ظفر اللہ خان اور جنرل ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔ دستخط تقریب سے اپنے خطاب میں صدر مملکت نے سابقہ قبائل اور قوم کو فاٹا انضام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام سے خطے میں استحکام پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے قبائلی عوام کو پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح آئینی حقوق حاصل ہو گئے ہیں اور انضمام کے بعد فاٹا کی ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھل گئے ہیں۔ تقریب سے اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم کے مشیر اور فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سابقہ ایجنسیاں اضلاع میں بدل گئی ہیں جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس اب ڈپٹی کمشنر کہلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے اضلاع میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے 1000 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 728824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش