0
Tuesday 12 Jun 2018 19:58

پاکستان پیپلز موومنٹ کے نام سے مختلف 19سیاسی جماعتوں کا اتحاد قائم

پاکستان پیپلز موومنٹ کے نام سے مختلف 19سیاسی جماعتوں کا اتحاد قائم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز موومنٹ کے نام سے مختلف 19 سیاسی جماعتوں کا اتحاد قائم ہو گیا ہے جس کا چیئرمین جسٹس (ر) وجہیہ الدین کو بنایا گیا ہے۔ چودھری محمد انور کو سنیئر وائس چیئرمین، سید منظور علی گیلانی کو سیکرٹری جنرل اور سید ظہیر گیلانی کو سیکرٹری اطلاعات بنایا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان وارث روڈ لاہور پر واقع راجپوت پلازہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایک 14 نکاتی منشور کا  اعلان بھی کیا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ آئین بالا دست قانون کی حکمرانی، جاگیر درانہ اور قبائلی نظام کا مکمل خاتمہ زرعی اصلاحات کو یقینی بنایا جائے گا۔ غیر جانبدار بااختیار الیکشن کمیشن کا قیام، مربوط خارجہ پالیسی اور پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات، معاشی خود انحصاری کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی اقتصادی پالیسی مرتب کرنا، انصاف سب کیلئے اور احتساب بھی سب کا ہوگا۔ زراعت کو صنعت کا درجہ دیا جائے گا، بنیادی حقوق کی فراہمی اور لاپتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے گا، کرپشن کے خاتمہ کے لئے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لایا جائے گا۔

منشور میں مزید کہا گیا کہ ماحول کو بہتر بنانے کیلئے شجرکاری کی جائے گی اور جنگلات کا تحفظ کیا جائے گا، سی پیک منصوبہ کی جلد تکمیل کی جائے گی اور مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس اتحاد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کے تنظیمی ڈھانچے کو چلانے کیلئے ایک سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہو گی، اس اتحاد میں شامل جماعتوں میں عام اتحاد لوگ، استقلال پارٹی، آل پاکستان کسان اتحاد، متحدہ کاروان پاکستان، پاکستان کسان اتحاد، پاکستان مسلم لیگ قیوم، پاکستان مسلم لیگ قاسم گروپ، پاکستان نینشل کرسچین پارٹی، پیپلز ڈیمو کرٹیک لیگ، تحریک تکیمل پاکستان، وارثان پاکستان، استحکام پاکستان موومنٹ، گرین آلائنس، پاکستان فرنٹ نیشنل، تحریک وفاق پارٹی، سندھ ہاری پارٹی، پاکستان پروگریسو حقیقی، عام آدمی تحریک اور پاکستان برابری پارٹی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 731278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش