0
Thursday 14 Jun 2018 23:05

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید کل اور پاکستان میں پرسوں ہوگی

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید کل اور پاکستان میں پرسوں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محکمہ فلکیات کا کہنا تھا کہ شوال کے چاند کی رویت فلکیاتی تصاویر کے ذریعے ہوئی کیونکہ چاند کو آنکھوں سے نہیں دیکھا جاسکتا تھا۔ متحدہ عرب امارات کے رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی شہادتوں کے حوالے سے حتمی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق عید کل ہوگی۔ سعودی عرب نے بھی عید کل منانے کا اعلان کیا۔ عرب ممالک کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا، قطر، ترکی میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ دوسری جانب بھارت میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے وہاں عید 16 جون 2018 کو منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی ملک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے، لہٰذا عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ مفتی منیب الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، لہٰذا پاکستان میں عیدالفطر بروز ہفتہ یعنی 16 جون کو ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 731734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش