0
Monday 18 Jun 2018 20:41

کراچی، پکنک مناتے ہوئے سمندر میں ڈوبنے والے دونوں دوستوں کی لاشیں نکال لی گئی

کراچی، پکنک مناتے ہوئے سمندر میں ڈوبنے والے دونوں دوستوں کی لاشیں نکال لی گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید کے دوسرے روز پکنک مناتے ہوئے سمندر میں ڈوب جانے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دوسرے روز کراچی کے تفریحی ساحلی مقام سینڈز پٹ پر ڈوبنے والے دوستوں 18 سالہ نوجوان فراز اور 22 سالہ اسامہ کی لاشیں نکال لی گئیں۔ دونوں دوست ناظم آباد کے رہائشی تھے۔ اسامہ اور فراز بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے تھے۔ مجبور لواحقین سارا دن بے بسی کی تصویر بنے رہے، لیکن غوطہ خوروں کو اونچی لہروں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔ اندھیرے اور تیز لہروں کے باعث رات میں ریسکیو آپریشن روکنا پڑا تھا۔ ڈوبنے والے فراز اور اسامہ طالب علم تھے۔ فراز کی بہن کی شادی عید کے چوتھے روز ہونی تھی۔ المناک حادثے پر فضا سوگوار ہے۔
خبر کا کوڈ : 732144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش