0
Monday 25 Jun 2018 23:28

لوگ ہر حال میں عمران خان کو اس ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، حلیم عادل شیخ

لوگ ہر حال میں عمران خان کو اس ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پی ایس 99 کے امیدوار حلیم عادل شیخ کے حلقے میں طوفانی دورے، مختلف برادریوں کی شمولیتوں کا سلسلہ جاری، پی ایس 99 کے مقبول رہنما اور آزاد امیدوار کامران رضا خان حلیم عادل شیخ کے حق میں دستبردار، آج سے تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے ڈور ٹو ڈور جانے کا اعلان، احسن آباد کے مختلف یونٹوں کا دورہ، فقیر گوٹھ، جھنجار گوٹھ کے علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں مہمند برادری اور قیصر خیل کے معززین اپنی پوری برادریوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، جبکہ پی ایس 99 میں معروف سماجی شخصیت سردار داھو خان زہری مرحوم کے صاحبزادے حلیم عادل شیخ سے ملاقات میں تحریک کا حصہ بن گئے۔ حلقے میں مختلف مقامات کے دورے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ہینڈ بلز اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ مختلف مقامات پر کارنر میٹنگوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ جس انداز میں پی ایس 99 کے لوگ مجھے عزت دے رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ لوگ ہر حال میں عمران خان کو اس ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، میں نے اس حلقے سے پولیس گردی کا خاتمہ کرنے میں پہل کی ہے، لوگ مجھے جانتے ہیں کہ میں غریب عوام کی مدد میں کسی بھی نام نہاد افسر کے آگے نہیں جھکتا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ لوگوں اب بھی وقت ہے پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینا یہ تمھیں نوچ کھائیں گے، کیونکہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا مطلب راؤ انوار جیسے پولیس افسران کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں نادرہ آفس کا قیام عمل میں لاؤنگا جہاں ایماندار لوگ کام کرینگے کیونکہ اس علاقے کے لوگ نادرہ کے ستائے ہوئے ہیں، نادرہ نے جس کو چاہا پاکستانی بنادیا اور جس کو دل کیا افغانی بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے غریب بچوں کا بھی حق ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں، ان کا علاج بھی بہترین اسپتالوں میں ہو ان کا بھی حق ہے انہیں صاف ستھرا ماحول میسر ہو، میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس حلقے کی عوام میری جیت میں میری مدد کرے اپنے ووٹوں کو اس اعتماد سے مجھے دے کہ ان کے اعتماد کو کبھی نہیں توڑوں گا۔
خبر کا کوڈ : 733643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش