0
Thursday 28 Jun 2018 17:08

پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت غیر متوقع نہیں، دفتر خارجہ

پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت غیر متوقع نہیں، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت غیر متوقع نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فروری میں ہی بتا دیا تھا کہ پاکستان کو جون میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں ڈال دیا جائے گا، اب پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بات چیت ہو رہی ہے، گرے لسٹ میں رہتے ہوئے ہمیں اس ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا، اگر ہماری کارکردگی بہتر ہوئی تو واپس نکل سکتے ہیں، لیکن اگر کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو مسائل ہونگے، اس سے پہلے بھی کارکردگی کی بنیاد پر گرے لسٹ سے باہر آئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں آئین کے تحت سول سوسائٹی کو تمام حقوق حاصل ہیں، یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں، یورپی یونین کو چاہیئے کہ بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کرے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمت اور امن کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، افغان طالبان کو سیز فائر پیشکش قبول کرنی چاہیئے، تمام افغان فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے، پاکستان افغان قیادت میں مفاہمتی اقدامات میں تمام ممکن سہولیات بھی فراہم کرے گا، جنرل نکلسن کا پاکستان سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے، پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں بھرپور تعاون کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 734292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش