0
Thursday 28 Jun 2018 17:52

کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی روز سے بادلوں نے ڈیرے جما رکھے تھے، جو بالآخر آج برس ہی گئے، بارش کا آغاز ملیر سے ہوا، جس کے بعد دیگر علاقوں میں بھی لوگوں نے مون سون کی پہلی بارش کے مزے لوٹنے شروع کئے۔ بارش کے باعث جہاں لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے بھی محروم ہوگیا ہے۔ کراچی کے علاقے سپرہائی وے،  ملیر، رزاق آباد اور ایئرپورٹ سے متصل علاقوں  میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، تاہم بارشیں شدید نوعیت کی نہیں ہوں گی، زیادہ سے زیادہ 20 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی میں جولائی اور اگست میں زیادہ بارشیں دیکھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 734306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش