0
Friday 13 Jul 2018 17:15

ہم ڈرنے والے نہیں، سیاست بھی کرینگے، جلسے بھی کرینگے، اکرم درانی

ہم ڈرنے والے نہیں، سیاست بھی کرینگے، جلسے بھی کرینگے، اکرم درانی
اسلام ٹائمز۔ ایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی نے کہا ہے کہ موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم ڈرنے والے نہیں، سیاست بھی کریں گے، جلسے بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں دھماکہ میں بچ جانے والے ایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم ڈرنے والے نہیں، سیاست بھی کریں گے، جلسے بھی کریں گے۔ اکرم درانی کا کہنا تھا کہ ہم ان میں سے نہیں جو ملک سے باہر چلے جائیں، خون کا آخری قطرہ بھی ملک پر قربان کر دیں گے۔ یاد رہے کہ آج صبح بنوں کے مضافاتی علاقے حوید میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے تھے، جبکہ اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے۔
خبر کا کوڈ : 737549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش