0
Saturday 14 Jul 2018 19:39

رانا ثناءاللہ کا نواز شریف کے استقبال کو حج سے اہم قرار دینا قابل مذمت ہے، افضل حیدری

رانا ثناءاللہ کا نواز شریف کے استقبال کو حج سے اہم قرار دینا قابل مذمت ہے، افضل حیدری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کے میاں نواز شریف کے استقبال کو (نعوذ باللہ) حج سے اہم قرار دینے کا بیان افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بنیادی اسلامی تعلیمات سے ناآشنا اور جاہل ہیں، انہیں توبہ کرنی چاہیے اور سیاستدانوں کو دینی معاملات میں رائے دینے اور تقابل کرنے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ ایک بیان میں علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ حج اسلام کا اہم ترین رکن ہے، اس سے زیادہ کسی بھی سفر کی اہمیت نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم کے استقبال سے حج کا تقابل افسوسناک اور جہالت ہے، اپنی گفتگو میں احتیاط کرنی چاہیے، رانا ثنا اللہ خان کو اپنے بیان کو سیاق و سباق کے تناظر میں وضاحت کرنی چاہیے اور توبہ کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 737757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش