0
Monday 16 Jul 2018 16:19

قلعہ سیف اللہ میں جلسے جلوسوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد

قلعہ سیف اللہ میں جلسے جلوسوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد
اسلام ٹئامز۔ بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں ہر قسم کے جلسے اور جلوسوں پر تاحکم ثانی پابند عائد کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ظفر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا اطلاق اگلے حکم تک رہے گا۔ ڈی سی قلعہ سیف اللہ کا کہنا ہے کہ انتخابی امیدواروں کی کانوائے کی صورت میں آمدورفت پر بھی پابندی ہوگی۔ انتخابی امیدواروں کے ساتھ صرف 5 گاڑیوں کی اجازت ہوگی۔ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں 13 جولائی کو بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی مہم میں خودکش حملے میں 131 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 738171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش