0
Tuesday 17 Jul 2018 15:37
مسائل اور چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں

مخالفین کو صرف تنقید نہیں کرنی چاہیئے پالیسی بھی دینی چاہیئے، بلاول بھٹو زرداری

مخالفین کو صرف تنقید نہیں کرنی چاہیئے پالیسی بھی دینی چاہیئے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گالم گلوچ کی سیاست پاکستان برداشت نہیں کر سکتا، ایک لمحے کی بات نہیں میرا ایک سیاسی مشن ہے اور میں وہ پورا کروں گا اور وزیراعظم کے امیدوار کا فیصلہ الیکشن کے بعد پارٹی کرے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے، پیپلز پارٹی نے ہر بار ملک کو مشکلات سے نکالا، ہم نے ہمیشہ کٹھ پتلی اتحادوں کا مقابلہ کیا ہے، نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مثبت کردار ادا کریں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے انتخابی مہم لے کر نکلا ہوں اور پورے ملک کے دورے کر رہا ہوں، مسائل اور چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، میں ایک لمبے سفر پر نکلا ہوں، میں خود بھی پارلیمنٹ میں ہوں گا اور پیپلزپارٹی کے نمائندے بھی ہونگے یہ ایک لمحے کی بات نہیں بلکہ میرا ایک سیاسی مشن ہے اور میں وہ پورا کروں گا اور وزیراعظم کے امیدوار کا فیصلہ الیکشن کے بعد پارٹی کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کو صرف تنقید نہیں کرنی چاہیئے پالیسی بھی دینی چاہیئے، مسائل پر گذشتہ سالوں میں جتنی توجہ کی ضرورت تھی نہیں دی گئی لیکن میری توجہ پارٹی منشور اور عوام کے مسائل پر رہی ہے۔ ہم نے دہشت گردی کی وجہ سے بعض جگہوں پر جلسے منسوخ کئے۔
 
خبر کا کوڈ : 738407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش