0
Friday 20 Jul 2018 11:51

پشاور، مکان کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق، بیٹا زخمی

پشاور، مکان کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق، بیٹا زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں گذشتہ چند روز سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث رنگ روڈ پر دیر کالونی میں واقع بوسیدہ مکان کی چھت مکینوں پر گر گئی ہے۔ چھت گرنے کے نتیجے میں گھر میں سوئے افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں حادثے میں زخمی باپ اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 738995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش