0
Monday 23 May 2011 15:39

مقدس مذہبی ایام سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہئے، شیخ محمد حسن جعفری

مقدس مذہبی ایام سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہئے، شیخ محمد حسن جعفری
سکردو:اسلام ٹائمز۔ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ مقدس مذہبی ایام  سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہئے اور اپنی زندگی کے شب و روز آئمہ علیہ السلام کی سیرت کے مطابق گزارنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں زبانی نعروں کی بجائے عملی طور پر سیرت معصومین علیہ السلام پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور آئمہ کی حیات طیبہ پر عمل کر کے ہی ہم دُین و دنیا میں کامیاب و کامرن ہو سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ امام خمینی رہ کا عملی، سماجی، جہادی اور اسلامی طرز حیات، دُنیاوی شان و شوکت سے بیزاری کا مظہر تھا اور اُنہوں نے انتہائی سادہ مگر پروقار زندگی گزاری اور اُن کی یہی خوبیاں تھی، جو اُنہیں دیگر علماء سے ممتاز کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امام خمینی رہ نے زمانے کے لحاظ سے اسلامی فلسلفے اور تبلیغات میں تنوع پیدا کیا اور جدید مسائل کی طرف تمام مسلمانوں کو متوجہ کیا، تاکہ جدید دور سے گزرنے والے مسلمانوں کی بہتر انداز میں رہنمائی ہو سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے مسلمانوں کو بدترین حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے اور پوری دُنیا میں مسلمان ذلیل ہو رہے ہیں، اس صورتحال میں ضروری ہے کہ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے انقلابی فرمودات پر عمل کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئٹہ، پارہ چنار اور بحرین میں شیعہ مسلمانوں کو وحشت و بربریت کا سامنا ہے جبکہ عالمی امن کے ٹھیکیدار اور اسلام کے علم بردار خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 73915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش