0
Tuesday 24 Jul 2018 11:17

اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں 3 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر بھی موجود تھے۔ جیل ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا سے ہونے والی ملاقات میں تینوں کے حوصلے بلند نظر آئے۔ نوازشریف نے کہا کہ وہ پاکستان میں اداروں کی بالادستی اور ووٹ کی عزت کے لئے ہر تکلیف سہنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی فیصلہ کن گھڑی ہے، عوام ووٹ کی حرمت کی خاطر 25 جولائی کو نکلیں، 70 سال سے جاری اس سلسلے کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ وہ علاج کے لئے ہرگز جیل سے باہر نہیں جائیں گے، علاج کی جوسہولت فراہم کرنی ہے وہ جیل کے اندر ہی مہیا کی جائے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ نواز شریف کے علاج کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ ملاقات میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے مانسہرہ کی عوام کے لئے پیغام بھی دیا، ان کاکہنا تھا کہ مانسہرہ کی عوام الیکشن کے دن اپنے بیٹے کا سربلند کرنا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن یا فراڈ کا کوئی الزام نہیں، صرف اس لئے سزا دی جا رہی ہے کہ نواز شریف کا داماد ہوں، الیکشن میں ان کے بھائی کو کامیاب بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 739917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش