0
Thursday 26 Jul 2018 16:36

فتح و شکست سے قطع نظر انتخابی عمل کی شفافیت اور قوم کا اطمینان لازمی ہے، ممنون حسین

فتح و شکست سے قطع نظر انتخابی عمل کی شفافیت اور قوم کا اطمینان لازمی ہے، ممنون حسین
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کی شفافیت پر اطمینان یقینی بنایا جائے۔ اپنے بیان میں صدر مملکت ممون حسین نے انتخابی عمل کی کامیابی پر قوم کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے باوجود قوم نے انتخابی عمل کو کامیاب بنا کر ثابت کردیا کہ ملک و قوم کا مستقبل جمہوری عمل سے وابستہ ہے۔ صدر مملکت نے انتخابی عمل کو کامیاب بنانے پر الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی۔

صدر نے کہا کہ فتح و شکست سے قطع نظر انتخابی عمل کی شفافیت اور قوم کا اطمینان لازمی ہے، لہذا ضروری ہے کہ قومی سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کا اطمینان یقینی بنایا جائے۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی قوتیں گروہی مفادات سے بلند ہو کر اپنی کامیابی کو ملک و قوم کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 740384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش