0
Thursday 26 Jul 2018 19:57

لاہور سے انتخابی بینرز اور فلیکسز اتارنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا

لاہور سے انتخابی بینرز اور فلیکسز اتارنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کا حسن دوبارہ بحال کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے نے شہر میں لگے انتخابی بینرز، فلیکسز اور پرچم اُتارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے شعبہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ملازمین الیکشن سے قبل لگائے گئے بینرز اور فلیکسز اتار رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں کینال روڈ پر لگے سیاسی جماعتوں کے فلیکسز اور بینرز اتارے گئے۔ کینال روڈ پر پی ایچ کے عملے نے سنکڑوں بینرز اتار کر ٹرکوں میں لاد کر لے گئے۔ اسی طرح ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں آپریشن جاری رکھا۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق کے مطابق کل تک پورے لاہور سے تمام انتخابی بینرز اور فلیکسز اتار لی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بینرز اور فلیکسز اتارنے کا مقصد شہر کے حسن کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 740443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش