0
Friday 27 Jul 2018 20:10

الیکشن سے قبل میرے خلاف پروپیگنڈہ کو عوام نے ووٹ دیکر دفن کر دیا، ملک عامر ڈوگر

الیکشن سے قبل میرے خلاف پروپیگنڈہ کو عوام نے ووٹ دیکر دفن کر دیا، ملک عامر ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے حلقہ این اے 155 سے میدان مارنے والے تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں، اہلیان ملتان نے مجھے تاریخی فتح دلائی ہے، عوام کے یہ ووٹ عمران خان کی تاریخی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے الیکشن میں اپنی جیت کا اعلان ہونے کے بعد ڈیرے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ ان کے تین اہداف ہیں اسمبلی میں پہنچ کر جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے جدوجہد آبی وسائل کیلئے ڈیمز کی تعمیر اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے مسلسل آواز اٹھائوں گا، اس کیلئے درست حکمت عملی بنانے کیلئے موثر اقدامات کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمپین میں میرے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا گیا لیکن ملتان کی عوام نے اس منفی سیاست کو دفن کردیا ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عمران خان ملک کے وزیراعظم ہوں گے، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا شور معمول کی بات ہے جو ہارتا ہے وہ دھاندلی کا الزام لگاتا ہے، بہت سے الیکشن ہوتے دیکھے ہیں مگر حالیہ انتخابات جس قدر صاف شفاف ہوئے ہیں ان کی نظیر ملنا محال ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری جیت عمران خان اور مخدوم شاہ محمود قریشی کی جیت ہے، ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو قائل کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنائیں اور اس خطے کے وسائل اسی خطے پر خرچ کئے جائیں جبکہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے وسائل لاہور پرخرچ کئے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کا نیا ماسٹر پلان بنائیں گے، تاکہ نیا سرسبز ملتان بنایا جائے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا صوبائی نشست سے ہارنا ایک بڑا اپ سیٹ ہے۔ ہماری خواہش تھی کہ شاہ جی وزیراعلی پنجاب بنیں۔

 
خبر کا کوڈ : 740592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش