0
Saturday 28 Jul 2018 23:56

عمران خان عوامی خدمت و مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں، ثروت اعجاز قادری

عمران خان عوامی خدمت و مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خواہشمند اُمیدواروں کو فارم 45 مہیا کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم سلیکشن کے بعد کیوں جاری ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن نے عوام کے مینڈیٹ کو تبدیل کیا ہے، عوام کا مینڈیٹ تبدیل کرنے والے کسی طور بھی عوام دوست نہیں ہو سکتے، نگراں حکومت کا کردار شفاف الیکشن کرانے میں دھندلا ہے، ملک کو آگے لیجانا جاتے ہیں، مگر مسلط کئے گئے فیصلے راہ میں رکاوٹ ہیں، انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہیں، شفافیت کا عنصر دور تک نظر نہیں آرہا، جیت اور ہار سے بالاتر ہو کر شفاف نتائج چاہتے ہیں، عمران خان عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر علاقائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود نظام کو چلتے دیکھنا چاہتے ہیں، ملک میں استحکام اور ترقی کیلئے یکجا ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے، جمہوریت کمزور ہوئی تو آمیریت کو پنپنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں، ملک و قوم کے مفاد میں کام کئے گئے تو سراہیں گے، اور عوامی مسائل سے منہ پھیرا گیا تو سول اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے، ان کا کہنا تھا کہ نتائج بدلنے سے عوام کے دل نہیں بدل سکتے، عوام آجی بھی ہمارے ساتھ ہیں، ہمارے دل عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، عوام پہلے تنہا چھوڑا نہ آئندہ چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، جعلی نتائج سے ہمیں کمزور نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہو چکا ہے، اس لئے عوام الیکشن کو بھی بے معنی سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 740864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش