0
Sunday 5 Aug 2018 21:49

لاہور، جامعہ المنتظر میں علامہ عارف حسینیؒ کی برسی کی مناسبت سے تقریب، طلباء کی شرکت

لاہور، جامعہ المنتظر میں علامہ عارف حسینیؒ کی برسی کی مناسبت سے تقریب، طلباء کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس دینیہ میں قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید کی 30ویں برسی منائی گئی۔ اس حوالے سے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہید کی دینی، ملی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شہید قائد نے دینی مدارس کے فروغ اور تنظیموں کی سرپرستی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں مفتی جعفر حسین مرحوم کی وفات کے بعد علامہ عارف حسین الحسینی نے قیادت سنبھال کر قومی امور اور عزاداری کے تحفظ میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ شہید قائد کی وفات کے بعد علما کی تائید سے علامہ ساجد علی نقوی نے قیادت کے منصب کو سنبھالا اور اتحاد بین المسلمین کے مشن پر بھر پور عمل کیا۔
خبر کا کوڈ : 742687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش