0
Monday 6 Aug 2018 14:56

ایم کیو ایم سے متعلق فردوس شمیم نقوی کے بیان پر تنازع کھڑا ہوگیا

ایم کیو ایم سے متعلق فردوس شمیم نقوی کے بیان پر تنازع کھڑا ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پر جو الزامات لگائے ان پر قائم ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم مجبوری میں ایم کیو ایم کے پاس گئے کیونکہ ہمیں ووٹ پورے کرنے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کو الیکشن میں شکست میئر کراچی وسیم اختر کی وجہ سے ہوئی، کراچی میں الیکشن صاف وشفاف ہوئے، ڈبے کھلنے کا ڈر نہیں ہے۔ فردوس شمیم نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جو الزامات لگائے میں ان پر قائم ہوں، ہم مجبوری میں ایم کیو ایم کے پاس گئے کیونکہ ہمیں ووٹ پورے کرنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، پی ایس پی اور اے پی ایم ایل کے کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں، 35 سال میں قوم سے کئی وعدے کئے گئے لیکن پورے نہیں ہوئے، پارٹی میں شامل ہونے والوں سے کہا ہے ان کا کرمنل ریکارڈ نہیں ہونا چاہیئے۔ فردوس شمیم نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں جرائم پیشہ افراد کو شامل نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 742800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش