0
Monday 6 Aug 2018 21:44

فیصلے کپتان کرتا ہے، عمل کھلاڑی کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

ہم اپوزیشن کو مضبوط نہیں سمجھتے
فیصلے کپتان کرتا ہے، عمل کھلاڑی کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مرکز میں حکومت بنانے کے قابل ہو گئی ہے، عمران خان کو سب نے متفقہ طور پر وزیراعظم نامزد کیا ہے۔ اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم نامزد کرنے کی قرارداد انہوں نے پیش کی، جس کی تمام افراد نے منظوری دی۔ تحریک انصاف کی ملک بھر میں نمائندگی ہے، عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے خوف نے پیپلزپارٹی اور نون لیگ جیسی مختلف نظریات رکھنے والی جماعتوں کو اکٹھا کر دیا ہے، میڈیا پر مضبوط اپوزیشن کی بات کی جاتی ہے لیکن عمران خان انہیں مضبوط اپوزیشن نہیں سمجھتے۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی اجلاس میں ارکان  قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت 270 افراد نے شرکت کی، عمران خان نے اجلاس میں ملکی ترقی کا منصوبہ پیش کیا اور مستقبل کے مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔ شیخ رشید کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ سال ہمارے ساتھی رہے ہیں، سیاسی معاملات پر ان کی اپنی رائے ہوتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے کفایت شعاری کا کہا ہے وہ اپنی کابینہ سے بھی کفایت شعاری کا تقاضہ کریں گے، کپتان فیـصلے کرتا ہے کھلاڑی عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے درخواست کی کہ وہ اپنے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس بلا کر فریق نہ بنیں۔
خبر کا کوڈ : 742877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش