0
Tuesday 7 Aug 2018 20:45

الیکشن میں نئے طریقے سے دھاندلی ہوئی، تحریک انصاف کو سیٹیں تھالی میں ڈال کر دی گئیں، فاروق ستار

الیکشن میں نئے طریقے سے دھاندلی ہوئی، تحریک انصاف کو سیٹیں تھالی میں ڈال کر دی گئیں، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں ایک نئے انداز سے دھاندلی کی گئی اور تحریک انصاف کو سیٹیں تھالی میں ڈال کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں متحدہ رہنما کنور نوید جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کا نیا طریقہ ایجاد کیا گیا اور تحریک انصاف کو تھالی میں ڈال کر سیٹیں دی گئیں، پتنگ کے  ووٹ کو بلے میں تبدیل کیا گیا، سینکڑوں پریذائیڈنگ افسران نے ہمیں اندر کی کہانی سنائی ہے، خوف کے مارے پریذائڈنگ آفیسر عدالت میں بیان دینے کیلئے تیار نہیں ہیں، خوف خدا رکھنے والے آفیسر عدالت میں گواہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ جن پولنگ اسٹیشن پر ایم کیو ایم کو ہرانا تھا، ان پولنگ اسٹیشن کے کیمرے بند کر دیئے گئے، اور جہاں جہاں ایم کیو ایم کی برتری تھی، وہاں بلے کے نشان والے بیلٹ پیپر ڈالے گئے اور مخالف امیدوار کو برتری منتقل کی گئی، برتری کی منتقلی کا عمل نتائج میں 5 گھنٹے کا وقفہ کرکے کیا گیا، اور ہمیں ہرانے کیلئے آر ٹی ایس سسٹم کو بند کر دیا گیا، سسٹم کو بند کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ پریذائیڈنگ اور آر اوز کے دیئے گئے فارم 45 میں ووٹوں کو بہت فرق ہے، جبکہ فارم  45 پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے الیکشن کو کیسے قبول کیا جا سکتا ہے، بیلٹ پیپر کے آڈٹ سے ثابت ہو جائے کہ بیلٹ پیپر کا ناجائز استعمال ہوا ہے، الیکشن کمیشن کا قانون ہے کہ کوئی پولنگ ایجنٹس فارم لینے سے انکار کرے تو اس کو لکھا جائے گا، لیکن کسی بھی پریذائیڈنگ آفیسر نے کہیں نہیں لکھا کہ پولنگ ایجنٹس فارم 45 نہیں لے رہے۔ اس موقع پر متحدہ رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بھی فارم 45 پر سوال اٹھا دیا ہے کہ آر اوز نے فارم 45 کی تصدیق شدہ کاپیاں کیوں نہیں دی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 743113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش