0
Wednesday 25 May 2011 09:52

پشاور،سی آئی ڈی سینٹر پر خودکش حملہ،4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق،25 زخمی، کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

پشاور،سی آئی ڈی سینٹر پر خودکش حملہ،4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق،25 زخمی، کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سی آئی ڈی سینٹر پر خودکش حملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے۔ تین منزلہ مکمل طور پر عمارت تباہ ہو گئی۔ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا چیسز نمبر مل گیا ہے۔ آج صبح سویرے یونیورسٹی روڈ پر واقع سی آئی ڈی کی عمارت کو دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سے نشانہ بنایا گیا۔ جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ملبے تلے دبے دس افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ تاہم اب بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ پچیس زخمی مختلف اسپتالوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔ نو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ایس ایس پی اعجاز خان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ڈھائی سو کلو گرام تک دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ حملہ آور کے اعضا بکھر گئے۔ اس کی صرف ایک انگلی مل سکی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ جس وقت دھماکا ہوا وہ سو رہے تھے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ حملے کا نشانہ بننے والی سی آئی ڈی سینٹر کی عمارت کینٹ میں امریکی قونصل خانے سے صرف ڈیڑھ سو میٹر فاصلے پر واقع ہے۔

خبر کا کوڈ : 74358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش