0
Friday 10 Aug 2018 00:45
آزاد اور غیر جانبدارانہ پالیسی محض ڈھونگ

بی بی سی نے اسرائیلی دباؤ پہ خبر کی شہ سرخی تبدیل کر ڈالی

بی بی سی نے اسرائیلی دباؤ پہ خبر کی شہ سرخی تبدیل کر ڈالی
اسلام ٹائمز۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اسرائیل کے دباؤ پر غزہ پر ہوئے اسرائیلی حملے سے متعلق خبر کی سرخی تبدیل کر دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی سی کو اس وقت اسرائیل کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جب برطانوی نشریاتی ادارے کی ویب سائٹ نے غزہ پر ہوئے اسرائیلی فضائی حملوں میں  حاملہ خاتون کو اس کےشیر خوار بچےسمیت جاں بحق ہونے کی خبر لگائی۔ ابتدا میں بی بی سی ورلڈ نے اس خبر کی سرخی میں لکھا کہ ’اسرائیلی فضائی حملے میں خاتون اور بچہ‘ ہلاک ہو گیا، جس پر اسرائیل سیخ پا ہو گیا اور اس نے دھونس جماتے ہوئے دھمکی آمیز رویے میں بی بی سی کےخلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ  نے الزام لگایا کہ بی بی سی نے  جان بوجھ کر غزہ پر اسرائیلی کارروائی  سے متعلق جھوٹ بولا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانویل نے لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کو بی بی سی کے خلاف فوری طور پر تحریری شکایت درج کرانے کی ہدایت کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی خبر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان  اسرائیلی وزارت خارجہ نے  لکھا کہ بی بی سی نے سرخی میں جان بوجھ کر غلط بیانی کی اور حقیقت کے برخلاف ہیڈ لائن لکھی، جسے فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ بی بی سی نے اسرائیل کے شدید دباؤ پر گھنٹے ٹیکتے ہوئے نہ صرف خبر کی سرخی تبدیل کردی بلکہ شیئر کی گئی ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی، تبدیل کی گئی سرخی میں بی بی سی نے لکھا کہ ’اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد غزہ پر فضائی بمباری میں خاتون اور بچہ ہلاک ہوگیا‘۔ تبدیل کی گئی سرخی سے یہ تاثر دیا گیا کہ محصور غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ حملے ہوئے، جس کے جواب میں کارروائی کی گئی اور  اسرائیل کا جوابی اقدام اپنے دفاع میں تھا  اس طرح حملے میں معصوم جانوں کی قاتل ناجائز اسرائیلی ریاست کو اس خبر میں بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کی گئ۔
خبر کا کوڈ : 743645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش