0
Wednesday 15 Aug 2018 10:17

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ لیے شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نامزد

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ لیے شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نامزد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ لیے شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو نامزد کر دیا، جبکہ تحریکِ انصاف ابھی تک اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کرسکی ہے۔ نئی پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیرِ صدارت آج ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16 اگست کو جبکہ وزیراعلیٰ کا چناؤ 17 اگست بروز جمعہ ہوگا۔ نئی پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج صبح 10 بجےشروع ہوگا جس کی صدارت موجودہ اسپیکر رانا محمد اقبال کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر شپ کے لیے تحریکِ انصاف نے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے دوست محمد مزاری کو نامزد کیا ہے تاہم وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کے نام کا اعلان ابھی نہیں کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سےوزارتِ اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو بطور امیدوار میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ اسپیکر کے لیے گوجرانوالہ کے محمد اقبال گجر امیدوارہوں گے اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں پی ٹی آئی کو مجموعی طورپر 175 سیٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے، مسلم لیگ ن 160 سیٹوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ ق 10 سیٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ پیپلز پارٹی 7 سیٹوں کے ساتھ چوتھےنمبر پر ہے۔ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب کی اکثریتی جماعت ہے لہٰذا وہ حکومت سازی کے لیے بھرپور مقابلہ کرے گی۔ نومنتخب اسمبلی کے لیے ایوان کی تزئین و آرائش پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہے، جبکہ اجلاس کے موقع سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 744700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش