0
Thursday 16 Aug 2018 15:22

قرضہ معافی کیس، 75 فیصد جمع نہ کرانے والوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

قرضہ معافی کیس، 75 فیصد جمع نہ کرانے والوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے قرضہ معافی کیس میں بنیادی رقم کا 75 فیصد جمع کرانے کے آپشن پر عمل نہ کرنے والوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قرضہ معافی ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر قرض دہندگان کو 2 آپشنز دیئے گئے تھے، پہلے آپشن کے مطابق پرنسپل اماؤنٹ کا 75 فیصدجمع کرانا تھا اور آپشن نمبر2 کے مطابق قرضہ معاف کرانے والوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا تھا، آج سماعت میں متعدد فریقین نے آپشن نمبر ایک کا انتخاب کیا۔ عدالت نے آپشن نمبر 2 کے مطابق باقی فریقین کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کردیا۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ رپورٹ اور حالات دیکھنے کے بعد ہم نے سوچا معاملہ یہیں نمٹا دیا جائے، ہم نے پرنسپل اماؤنٹ پر 25 فیصد رعایت دی تھی، نیک نیتی ظاہر کرنے کے لیے رقوم جمع کرائیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ماتحت عدالتوں میں معاملات لٹک ناجائیں اس لیے فریقین کو آپشن ون دیا۔

 
خبر کا کوڈ : 744902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش