0
Thursday 16 Aug 2018 22:50

جو بھی مسلم لیگ نون سے غداری کریگا اس کا سیاسی مستقبل ختم ہو جائیگا، احسن اقبال

جو بھی مسلم لیگ نون سے غداری کریگا اس کا سیاسی مستقبل ختم ہو جائیگا، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو بھی مسلم لیگ نون سے غداری کرکے گا اس کا سیاسی مستقبل ختم ہو جائے گا۔ گولڈن ہینڈ شیک لینے سے چند فوائد ملیں گے۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو بھی مسلم لیگ نون سے غداری کرے گا اس کا سیاسی مستقبل ختم ہو جائے گا۔ وہ گولڈن ہینڈ شیک لے گا اور اس حکومت سے چند فوائد حاصل کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت عظمٰی کے امیدوار کیلئے ووٹ دینے کیلئے پیپلز پارٹی کے موقف نے ہم کو ششدر کر دیا ہے۔ ہم اب بھی امید کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی وزارت عظمٰی کے لئے مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار شہباز شریف کو ووٹ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑکر آئے ہیں لیکن ایک بڑے ایشو پر ہم اکٹھے ہیں اور بطور اپوزیشن ہم بھرپور کردار ادا کریں گے کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 744964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش