0
Saturday 18 Aug 2018 15:15

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رکن سندھ اسبملی عمران شاہ کے شہری پر تشدد کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رکن سندھ اسبملی عمران شاہ کے شہری پر تشدد کا ازخود نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ کی جانب سے بزرگ شہری پر تشدد کا ازخود نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کا شہری پر تشدد کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے 3 روز میں عمران شاہ، تحریک انصاف اور شہری سے جواب طلب کرلیا۔ عمران شاہ کے شہری پر تشدد کے بعد پارٹی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر وضاحت بھی طلب کرلی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 14 اگست کو تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے، جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، بعد ازاں عمران شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں شہری سے غیرمشروط طور پر معافی مانگ لی تھی، جس کے بعد وہ دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ بزرگ شہری کے گھر معذرت کیلئے گئے، جس پر شہری نے انہیں معاف کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 745208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش