0
Saturday 18 Aug 2018 20:06

کلاچی، پولیس اہلکاروں کے اغواء میں ملوث ٹی ٹی پی کارندہ گرفتار

کلاچی، پولیس اہلکاروں کے اغواء میں ملوث ٹی ٹی پی کارندہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں انسداد دہشت گردی فورس نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک اغواء کار کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد جماعت سے تعلق رکھنے والے انتہائی اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت نجیب اللہ عرف نجیب ولد غازی مرجان قوم مثہ زئی سکنہ لونی تحصیل کلاچی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ اغواء کار کا تعلق کالعدم تحریک طالبان گنڈہ پور گروپ سے ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کا یہ اغوا کار سکیورٹی فورسز کی یونیفارم پہن کر پولیس اہلکاروں کو اغواء کرتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ اغواء کار نے پولیس کانسٹیبل محمد آصف کو کرکٹ گراؤنڈ محلہ زرنی خیل، کلاچی سے اغواء کیا تھا۔ اس کے علاوہ ملزم نے حجرہ اکرام اللہ واقع کمال خیل، کلاچی سے پولیس کانسٹیبل محمد عرفان اور  ایف سی اہلکار عبدالوکیل کو بھی اغوا کیا تھا۔ علاوہ ازیں مذکورہ ملزم کئی دیگر اغواء کار گروہوں سے بھی منسلک تھا۔ مذکورہ ملزم مقدمہ نمبر 24 مورخہ 08-05-2018 جرم  365 PPC/7ATA تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف دوسرا مقدمہ نمبر 26 مورخہ 25-05-2018 جرم 365 PPC/7ATA تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ کو مطلوب تھا۔
خبر کا کوڈ : 745254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش