0
Monday 20 Aug 2018 07:36

بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا جس کے نتیجے میں 24 گھنٹے کے دوران شہداء کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں محاصرہ اور سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ سرچ آپریشن کے دوران تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے۔ کشمیری نوجوان کی شہادت کا واقعہ ضلع بارہ مولا کے علاقے کستوری نار میں پیش آیا۔ گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے تنگدھر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا، یوں محض 24گھنٹے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ بھارتی فوج نے بارہ مولا اور کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ گرفتار نوجوانوں پر بھارتی فورسز پر پتھر برسانے کا الزام ہے۔ گرفتار نوجوانوں کو نہ تو کسی عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی اہل خانہ سے ملاقات کروائی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کی خوبصورت جھیل ڈل میں چلنے والی کشتیوں کے مالکان او ر انکے ساتھ کام کرنے والے مزدوروں نے دفعہ 35۔ اے کو منسوخ کرنے کے مذموم بھارتی منصوبے کے خلاف جھیل کے پانیوں میں اپنی اپنی کشیوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیسیوں کشتی مالکان اپنی کشتیوں اور مزدوروں کے ہمراہ سرینگر کے نہرو پارک کے نزدیک جھیل ڈل میں جمع ہو گئے اور مذموم بھارتی منصوبے کے خلاف نعرے بلند کیے۔ مقبوضہ کشمیر میں تاجروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ دفعہ 35-Aکا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 745487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش