0
Tuesday 21 Aug 2018 11:59

پشاور، کے پی میں خواجہ سراؤں کا قتل اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور، کے پی میں خواجہ سراؤں کا قتل اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خواجہ سراء کے قتل اور خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف صوبے بھر کے خواجہ سراء سراپا احتجاج ہوگئے۔ خواجہ سراؤں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پشاور سمیت صوبے بھر کے خواجہ سراء اپنے ساتھی کے قتل کیخلاف میدان میں نکل آئے۔ خواجہ سراؤں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی زمین ان پر تنگ کر دی گئی ہے، حکومتی وعدے کہاں گئے؟ خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کے نمائندوں نے بھی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، جنہوں نے خواجہ سراؤں کے قتل کی شدید مذمت کی اور اسے افسوسناک قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 745716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش