0
Tuesday 21 Aug 2018 17:13

پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اسمبلی پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام

پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اسمبلی پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام
اسلام ٹائمز۔ سرکاری ہسپتال کے ملازم نے تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیا اللہ بنگش پر سر عام تشدد کا الزام لگایا ہے۔ کوہاٹ میں سرکاری ہسپتال کے فارمیسی ٹیکنیشن کامل حسین نے پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ 3 روز قبل پی ٹی آئی کے ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئے۔ انہوں نے پہلے ڈیوٹی پر موجود اہلکار کے بارے پوچھا، پھر ضیا اللہ بنگش، ان کے بھائی اور دیگر ساتھیوں نے مل کر مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ کامل حسین نے کہا کہ مجھ پر سرعام ظلم ہوا، 3 دن ہوگئے انصاف نہیں ملا، مجھ پر ضیا اللہ بنگش اور ان کے ساتھیوں کے تشدد کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی موجود ہے لیکن بااثر ایم پی اے نے پولیس پر دباؤ ڈال کر سی سی ٹی وی فوٹیج کسی کو نہ دینے کا کہا ہے، حکومت وقت سے اپیل ہے مجھے انصاف دلائے۔
خبر کا کوڈ : 745759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش