0
Tuesday 21 Aug 2018 20:44
نئے پاکستان کا آغاز انتقامی سیاست سے ہوا ہے

80 سے زائد عوامی نمائندوں کے پاس خلائی مخلوق کا مینڈیٹ ہے، رانا ثناءاللہ

اگر اپوزیشن اتحاد کرلے تو حکومتی صدارتی امیدوار کو شکست دی جا سکتی ہے
80 سے زائد عوامی نمائندوں کے پاس خلائی مخلوق کا مینڈیٹ ہے، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا آغاز انتقامی سیاست سے ہوا ہے، نوازشریف، مریم نواز انتقام کے قیدی جبکہ حنیف عباسی ضمیر اور انتقام دونوں کے قیدی ہیں۔ ماڈل ٹائون میں شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا بریفننگ میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ صدارتی امیدوار کا فیصلہ کرنے کے لئے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس عید کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فارورڈ بلاک بنایا گیا تو اسمبلیاں نہیں چلنے دیں گے، صدارتی انتخابات کے لئے اپنا امیدوار لایا جائے یا متحدہ اپوزیشن سے، اختیار پارٹی قیادت کو دیدیا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ 80 سے زائد عوامی نمائندوں کے پاس خلائی مخلوق کا مینڈیٹ ہے، اگر اپوزیشن اتحاد کرلے تو حکومتی صدارتی امیدوار کو شکست دی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 745777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش